فواد خان کی کرینہ کے ساتھ فلم سائن کرنے کی تردید
جمعرات 4 ستمبر 2014 14:28
پاکستان کے بعد ہندوستان میں دھوم مچا دینے والے اداکار فواد خان نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ انہوں نے کرینہ کپور کے مدِمقابل یش راج کی کوئی فلم سائن کی ہے۔ انڈین میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فواد نے واضح کیا کہ انہیں پیشکش تو ہوئی ہے مگر ابھی تک اس پر کچھ طے نہیں ہوا۔
فواد خان کی پہلی بولی وڈ فلم 'خوبصورت' 19 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے اور انڈین سینما کا یہ نیا سٹار میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اور علی ظفر کے موازنے کے خیال کو زیادہ پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے علی ظفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ علی ظفر کے بولی وڈ میں آنے سے بھی پہلے سے پرستار ہیں۔ فواد نے کہا کہ علی ظفر اپنا کام اور اپنا راستہ خود بنا رہا ہے، میں ابھی نیا ہوں اور مجھے خود کو وقت دینا ہوگا کہ میں کب تک یہاں رہ پاتا ہوں۔
اپنی ڈیبیو بولی وڈ فلم کے بارے میں فواد خان نے کہا کہ وہ شائقین کے ردعمل کے حوالے سے نروس ہیں کیونکہ ان کے پرستاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کی توقعات بھی بہت زیادہ ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
سونالی بیندرے نے شادی کی پیشکش قبول نہیں کی تو اغوا کرلوں گا
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.