مصباح الحق کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات ان کیخلاف چارج شیٹ ہے ، کرکٹ ماہرین
جمعرات 4 ستمبر 2014 14:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی کپتان مصباح الحق کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو ماہرین چارج شیٹ قرار دے رہے ہیں۔تاہم شہریار خان اس معاملے پر کھل کر اظہار خیال کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ معین خان اور گورننگ بورڈ سے ملاقات کے بعد کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق شہریار خان نے عملی طور پر مصباح الحق کو خراب کارکردگی کے بعد وارننگ دی ہے۔
انہیں کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تاہم یہ حقیقت بھی اپنی جگہ ہے کہ ٹیم انتظامیہ مصباح کی دفاعی حکمت عملی پر خوش نہیں ہے۔تاہم اس وقت پی سی بی کے پاس آپشن محدود ہیں۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں محمد حفیظ کا عین اس وقت آنا محض ایک اتفاق تھا جب مصباح الحق چیئرمین کے کمرے میں تھے۔(جاری ہے)
محمد حفیظ لاہور لائینز کے دورہ بھارت کے حوالے سے پی سی بی سے بات چیت کر نے آئے تھے۔
نجم سیٹھی نے مصباح الحق کو ورلڈ کپ کے لئے کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔تاہم سری لنکا میں ٹیم کی کارکردگی نے مصباح الحق کے لئیصورتحال مشکل بنا دی ہے۔ شہریار خان کہتے ہیں کہ انہوں نے مصباح الحق کو طلب نہیں کیا تھا بلکہ ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں ان سے بات کی گئی۔انہوں نے مصباح الحق کو شائقین کی مایوسی سے بھی آگاہ کیا اور کارکردگی میں بہتری لانے کا مشورہ دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اپنے اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلا لیے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
میچ کافی اچھا رہا لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، شاہین آفریدی
-
بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں بھارتی اسٹار بیٹرویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑدیا
-
بابراوررضوان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں شراکت داری کا نیا ریکارڈ
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
-
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
پاکستانی ٹیم کو چند شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، شاہین آفریدی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.