ٹیلی نار یوتھ سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے ٹیلی نار پاکستان نے طالب علموں کو مقابلے میں مدعو کرلیا

جمعرات 4 ستمبر 2014 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء ) نوجوان نسل کو موبائل کمیونکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دینے کیلئے ٹیلی نار پاکستان نے ٹیلی نار گروپ کے عالمی سطح پر پروگرام ٹیلی نار یوتھ سمٹ کی دوسری سالانہ تقریب کا اعلان کردیاہے۔اس سال بھی ٹیلی نار یوتھ سمٹ کا انعقاد دسمبرمیںآ سلو (ناروے) میں نوبل پیس سینٹرکے اشتراک سے کیا جائے گاجبکہ سمٹ عالمی شہرت یافتہ نوبل پیس پرائز سے بھی موافقت رکھتی ہے۔

اس سال بھی ٹیلی نار گروپ کے دنیا بھر میں موجود 13ممالک بشمول پاکستان سے،18سے 25سال کی عمر کے درمیان کے 2نوجوان منتخب کئے جائیں گے جو موبائل کمیونکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے حوالے سے منفرد خیالات پیش کریں گے۔گزشتہ سال پاکستان سے دو نوجوان سعد حامد اور اویس عمران کو ملک بھر سے حاصل ہونے والی 260انٹریز میں سے منتخب کرکے بین الاقوامی ٹیلی نار یوتھ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سعد حامد نے ”60سیکنڈ تعلیمی پراجیکٹ“ اور اویس عمران نے ”آئی سی ٹی کے ذریعے نئی زبان سیکھنے “ کے موضوع پرپزیرائی حاصل کی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹیلی نارپاکستان کی ڈائیریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز اینڈ رسپانسِبلٹی عاطفہ اصغر نے کہا کہ یہ مقابلہ سب کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی ترجمانی کرتا ہے جس کے ذریعے ہم ڈیجیٹل نسل کو موبائل کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے معاشرے کو با اختیار بناتے ہوئے سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

اس سمٹ کے ذریعے ہم اپنی نوجوان نسل کو بین الاقوامی قائدین اور رائے سازوں سے خصوصی سیشنز، ورکشاپس اور سماجی سرگرمیوں میں براہِ راست ملاقات کا موقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی طالب علم اور نوجوان تعلیم کے فروغ، لوگوں کو با اختیار بنانے اورصحت مند زندگی بسر کرنے کے موضوع پر منفرد خیالات پیش کرینگے ۔ اس مقابلے سے نوجوانوں کو اپنی ڈیجیٹل آوازکے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لانے کا مواقع میسر ہوگا۔

اس مقابلے میں امیدوار ٹیلی نار یوتھ سمٹ کی ویب سائٹ( (http://www.telenor.com/innovation/youthsummit/پرخیالات پوسٹ کر سکیں گے جہاں ان کو پبلک ووٹنگ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔سب سے زیادہ ووٹس حاصل کرنے والی 10انٹریز ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نامور افراد، گزشتہ برس ٹیلی نار یوتھ سمٹ میں پاکستان کی جانب سے شرکت کرنے والے 2نوجوان اور ٹیلی نار پاکستان کے نمائندوں پر مبنی جیوری کو پیش کی جائیں گی جس کے بعد پاکستان کے2فاتحین کا اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :