ملیر ہالٹ فلائی اوورز پر ڈیوٹی کے دوران انجینئر کو گولی مارنے والوں کو تین روز میں گرفتار کیا جائے، کمشنر کراچی

جمعہ 5 ستمبر 2014 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے DSP سعود آباد کو ہدایت کی ہے کہ قومی اہمیت کے حامل منصوبے ملیر ہالٹ فلائی اوورز پر ڈیوٹی کے دوران انجینئر کو گولی مارنے والوں کو تین روز میں گرفتار کیا جائے بصورت دیگر آئی جی سندھ سے متعلقہ SHO کے ٹرانسفر اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے سفارش کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر ہالٹ اور ملیر پندرہ فلائی اوورز کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا ،اجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ملیر محمد حسین ، ڈی ایس پی ائرپورٹ بارک اللہ خان ، ڈی ایس پی ٹریفک ایسٹ فیض علی شکری ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ملیر ہالٹ خالد مسرور ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ملیر پندرہ سید محمد طحہ ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سید محمد شکیب ، ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ،اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن، اقبال احمد میرانی کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، کمشنر کراچی نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان سے زیادہ پولیس کا سپورٹر کوئی نہیں تاہم غفلت اور لاپرواھی کے مرتکب ذمے دار ایس ایچ او کے خلاف لازمی طور پر کاروائی ہونا چاہیئے ، حادثے کو قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کو ثبوتاز کر نے یا تاخیر کا سبب بننے نہیں دیا جائیگا ، انہوں نے متعلقہ ڈی ایس پی کو ہدایت کی کہ دونوں پروجیکٹ پر کام کرنے والوں کی بھرپور سیکورٹی کے موٴثر انتظامات کئے جائیں ،ساتھ ہی پولیس اہلکاروں کی جانوں کی حفاظت کیلئے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں کیونکہ ایک پولیس والے کی بھی شہادت ہوتی ہے تو اس سے پورے معاشرے اور شہریوں کے حوصلے پست ہوتے ہیں اور حکومت کی بدنامی الگ ہوتی ہے ،کمشنرکراچی نے اسسٹنٹ کمشنرز ائرپورٹ اور مراد میمن کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ پولیس افسران کے ساتھ سیکورٹی اسسمنٹ کے حوالے سے اجلاس اور مشترکہ حکمت عملی تیار کریں ، کمشنر کراچی نے کہاکہ شہر میں جاری تمام بڑے پروجیکٹ پر سیکورٹی کے موٴثر اور مربوط انتظامات کئے جائیں ، کسی بھی پروجیکٹ کی تاخیر کی صورت میں ناصرف شہریوں کو بلکہ ٹریفک پولیس کو بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حکومت کی نیک نامی الگ متاثر ہوتی ہے ، اجلاس میں ریونیوافسرمحمد یونس ڈاہری کے صاحبزادے انجینئر محمداعجاز ڈاہری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی مانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :