چنیوٹ کے تمام علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہر ممکنہ امداد فراہم کی جائے گی،طاہرہ خان

ہفتہ 6 ستمبر 2014 17:01

چنیو ٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) ضلع چنیوٹ کے تمام علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہر ممکنہ امداد فراہم کی جائے گی ان خیا لات کا اظہا ر ریسکیو 1122 چنیوٹ کی ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسرمیڈم طاہرہ خان نے کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر ریسکیو 1122 چنیوٹ کے مختلف مقاما ت پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دےئے گئے اور ریسکیو ٹیمیں 24گھنٹے مستعدی سے ڈیوٹی سر انجام دیں گی اور مشکل کی اس گھڑی میں ریسکیور عوام کے ساتھ ہیں قدرتی آفات پر ہمارا اختیار نہیں لیکن ہم اس سے ہو نے والے نقصان کو کم سے کم کرنے کی ہر ممکن کو شش کریں گے ہمارے ریسکیو ر کے حوصلے اورجذبے بلند ہیں اور ہم انشاء اللہ ضلع چنیوٹ کی عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :