بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں ایڈمیشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15ستمبرتک توسیع

ہفتہ 6 ستمبر 2014 17:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن انجینئر رضا زہری نے اپنے وضاحتی اعلامیہ میں کہاہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں ایڈمیشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15ستمبر2014تک توسیع کردی گئی ہے ، گزشتہ روز چھپنے والی اعلامیہ میں سہواًانٹری ٹیسٹ انعقاد کی خبر چھپ گئی تھی ، اسے درست یوں سمجھا جائے کہ15ستمبر تک ایڈمیشن فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ، خواہشمند امیدوار مقررہ تاریخ تک ایڈمیشن فارم جمع کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مذید معلومات دفتری اوقات میں یونیورسٹی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :