سیکرٹری صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال وہاڑی میں مبینہ طور پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 7نومولود بچوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے ماہرین پر مشتمل 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
منگل 9 ستمبر 2014 17:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال وہاڑی میں مبینہ طور پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 7نومولود بچوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے ماہرین پر مشتمل 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 24گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔دوسری جانب مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز بھی وہاڑی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جو کہ الگ سے اپنی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کریں گے ۔
سیکرٹری صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چلڈرن ہسپتال لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر رانا، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سکندر حیات اور محکمہ صحت کے بائیو میڈیکل انجینئر مظہر محمود شامل ہیں۔(جاری ہے)
تحقیقاتی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال وہاڑی پہنچ کر افسوسناک واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اپنی رپورٹ 24 گھنٹوں میں سیکرٹری صحت کو پیش کرئے گی ۔
دوسری جانب مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرزاہد پرویز بھی وہاڑی چلے گئے ہیں خواجہ سلمان رفیق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکتوں کے بارے ذاتی طور پر تحقیقات کر کے اور لواحقین سے ملاقات کر کے وزیراعلی پنجاب کو اس واقعہ کے بارے علیحدہ سے رپورٹ پیش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.