ملائیشین طیارے کی تباہی تیز رفتار چیزوں سے نشانہ بننے پر ہوئی،تحقیقاتی ٹیم، ملائشیا ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 17 کے فضاء میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے،رپورٹ

منگل 9 ستمبر 2014 18:54

ملائیشین طیارے کی تباہی تیز رفتار چیزوں سے نشانہ بننے پر ہوئی،تحقیقاتی ..

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) مشرقی یوکرائن میں تباہ ہونے والے ملائیشین طیارے کی تحقیقاتی ٹیم نے کہاہے کہ مشرقی یوکرائن میں تباہ ہونے والا ملائشیا ایئرلائن کے طیارے کی تباہی تیز رفتار چیزوں سے نشانہ بننے پر ہوئی، منگل کے روز جاری کردہ ایک عبوری تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرقی یوکرائن میں تباہ ہونے والا ملائشیا ایئرلائن کے طیارے کی تباہی تیز رفتار چیزوں سے نشانہ بننے پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈچ سیفٹی بورڈ کی اس رپورٹ کا انتظار کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا اس عبوری تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملائشیا ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 17 فضا میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور ایسا ممکنہ طور پر بہت سے تیز رفتار آبجیکٹس سے اس جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق فضائی میں یہ تیز رفتار چیزیں اس جہاز کا ڈھانچہ توڑتی چلی گئیں، اور اسی وجہ سے اس جہاز کا ڈھانچا فضا ہی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیاکہ ایسے کوئی شواہد یا نشانات نہیں ملے، جو یہ اشارہ دیتے کہ جہاز کی تباہی کی وجہ کوئی تکنیکی خرابی یا عملے کی غلطی ہو۔

متعلقہ عنوان :