Live Updates

عمران خان کی سول نا فرمانی کی ترغیب سے کمپنی کی ریکوری میں کوئی فرق نہیں آیا ،98فیصد رہی ‘ چیف ایگزیکٹو لیسکو،حالیہ بارشوں سے ٹرانسفارمرز خراب ہونے سے 25کروڑ خرچ ہو چکے ہیں ،40کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے،سیکرٹری پانی وبجلی کو صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے‘ راؤ ضمیر کی بارشوں سے ہونیوالے نقصان اور بحالی بارے بریفنگ

بدھ 10 ستمبر 2014 18:39

عمران خان کی سول نا فرمانی کی ترغیب سے کمپنی کی ریکوری میں کوئی فرق ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو راؤ ضمیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی عوام کو سول نا فرمانی کی ترغیب سے کمپنی کی ریکوری میں کوئی فرق نہیں آیا بلکہ یہ 98فیصد رہی ہے ،حالیہ بارشوں سے ٹرانسفارمرز خراب ہونے سے اس مد میں 25کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں جو 40کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے ،حالیہ شدید بارشوں سے ٹرانسفارمرز، ٹرانسمیشن لائنز اور دیگر ہونیوالے خرابیوں کو دور کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات اٹھائے گئے اورچار روز کی مسلسل کوششوں کے بعد معاملا ت سنبھال لئے گئے ہیں ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے لیسکو ہیڈ کواٹر میں حالیہ بارشوں کے حوالے سے ہونیوالے نقصان اور بحالی کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سی ای او لیسکو راؤ ضمیر نے کہا کہ پاکستان میں اس سے پہلے اتنی شدید بارشیں نہیں دیکھیں،بارشوں کے باعث متعد فیڈرز بند ہوگئے تھے لیکن ہم نے ہنگامی صورتحا ل کا نفاذ کردیا اور تمام معطل افسران کو دوبارہ بحال کردیا تاکہ وہ جلد از جلدکام کر کے موجودہ بحران کا خاتمہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم پرانا ہے اس لئے شدید بارشوں میں کا سامنا نہ کر سکا۔حالیہ بارشوں میں ڈیفنس اور جی او آر جیسے علاقوں سے بھی شکایا ت موصول ہوتی رہی ہیں۔سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے بھی موجودہ صورتحال پر مکمل بریفنگ لی ہے اور عملی طور پر بحالی کے لئے ہونے والے اقداما ت کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصان بارے میڈیا کو بتایا کہ 630kvکا ایک، 420kvکے تین،400kvکا ایک اور 200kvکے 420ٹرانفارمرز خراب ہوئے ۔

اس کے علاوہ خراب ہونے والے 3فیس میٹرزکی تعداد 1082ہے اور اب تک 10700ٹی وی سی بدلی جا چکی ہیں ،ٹرانسفارمرز کی خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل نہ ہونے پر 20091شکایات موصول ہوئیں جن میں اکثر پر کا م کر لیا گیا جب کہ باقیوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملے کی کمی کے باوجود ہم نے صورتحال کو ایک مشن سمجھ کر قبول کیا اور ابھی دن رات کام کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر گز اوور بلنگ نہیں کی جا رہی ۔اوور بلنگ اور بجلی چوری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز چل رہے ہیں ۔ انہوں نے عمران خان کی طرف سے عوام کو سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے ہماری ریکوری میں کوئی فرق نہیں آیا بلکہ ریکوری 98فیصد ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک دو سے تین ہزار درخواستیں ایسی ہیں جن پر کام کرنا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات