ترک وزیر اعظم کا نواز شریف کو ٹیلیفون ، سیلاب کے باعث جان و مال کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار
جمعرات 11 ستمبر 2014 18:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ترکی کے نومنتخب وزیراعظم ڈاکٹر احمد داؤد اولو نے جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ملک کے مختلف حصوں میں شدید سیلاب کے باعث جان و مال کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر احمد داؤد اولو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہمیشہ اس قسم کی قدرتی آفات کے موقع پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے اولین ممالک میں ہوتا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم کا باوقار منصب سنبھالنے پر انہیں پرجوش مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی بصیرت انگیز قیادت میں ترکی امن و ترقی کے سفر پر گامزن رہے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکی کو قریبی دوست سمجھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ ڈاکٹر داؤد اولو کے دور میں پاک ترک سٹریٹجک شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.