خوشخبری ہے کہ 6میں ساڑھے 4نکات پر اتفاق ہو گیا ہے: رحمان ملک

جمعرات ستمبر 21:25

خوشخبری ہے کہ 6میں ساڑھے 4نکات پر اتفاق ہو گیا ہے: رحمان ملک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءرحمان ملک نے کہا کہ میں دھرنے کے شرکاءکو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ ان کے 6 مطالبات میں سے ساڑھے 4پر مکمل اتفاق ہو گیا ہے، اب اللہ کرے باران رحمت فریقین کے دلوں کو نرم کر دے اور یہ دھرنے ختم ہو جائیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین ایک ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں تو بات بن جائے گی، آنے والے وقت میں مزید پیش رفت کی امید ہےاور میں یہ سمجھتا ہوں کہ جلد ہی معاملات حل ہو جائیں گے اورعوام سکھ کا سانس لیں گے۔

متعلقہ عنوان :