سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس، ایک سو سے زیادہ وکلاء کی شرکت‘ صدر امیر علی لسکانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش
ہفتہ 13 ستمبر 2014 14:18
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس جس میں ایک سو سے زیادہ وکلاء کی شرکت‘ صدر امیر علی لسکانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانگھڑ کی جنرل باڈی کا اجلاس سینئر ممبر ظفر حیات شاہ کی درخواست پر منعقد ہوا جس میں ایک سو سے زیادہ ڈسٹرکٹ بار کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس شروع ہوتے ہی تمام ممبران بولنا شروع ہوگئے‘ شدید بدمزگی پیدا ہوگئی۔ اجلاس مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا جس کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ممبران اور صدر نے اجلاس ملتوی کرنے کو کہا تو ڈسٹرکٹ بار میں موجود تمام وکلاء اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور کا کہ آج کا اجلاس ضرور ہوگا کیونکہ اس اجلاس میں ضلع کے تمام وکلاء کے درپیش مسائل پر بحث ہوگی جس کے بعد 50 سے زیادہ وکلاء نے اپنے صدر امیر علی لسکانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جس پر ووٹنگ‘ رائے شماری 16 ستمبر کو ہوگی جبکہ ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ کے جنرل سیکریٹری سائیں بخش نظامانی‘ جوائنٹ سیکریٹری سنیل کمار‘ لائبریری سیکریٹری غلام مرتضیٰ لغاری‘ خزانچی تماسط ایڈوکیٹ نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ کا صدر امیر علی لسکانی اور اس کی تمام باڈی گزشتہ 9 ماہ میں ڈسٹرکٹ بار کے تمام ممبران کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے وکلاء کی اکثریت کا اعتماد صدر امیر عل لسکانی سے اٹھ چکا ہے لہذا اب اسے صدر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.