چشتیاں ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ولائتی شراب کی 213 بوتلیں، 219 لٹر دیسی شراب اور چار کلو 827 گرام چرس برآمد ، 19ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 13 ستمبر 2014 17:27

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء ) چشتیاں سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ولائتی شراب کی 213 بوتلیں، 219 لٹر دیسی شراب اور چار کلو 827 گرام چرس برآمد کرکے 19ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ بدنام زمانہ منشیات فروش اپنے دومنزلہ مکان سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا۔ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری پولیس کاروائی کی بناء پر متعدد منشیات فروش اپنے گھروں کو تالے لگا کر بھاگ گئے ہیں۔

ڈی ایس پی چشتیاں کیوان کریم عباسی ، ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر چوہدری شفاقت علی ڈھلوں نے میڈیا کانفرنس کے دوران بتا یا کہ چشتیاں کے مختلف علاقوں میں عادی منشیات فروش مذموم دھندہ میں مصروف تھے کہ سٹی پولیس نے بڑے اور بدنام زمانہ لوگوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ارشد مسیح (کرسچن کالونی)15 گجیانی کے گھر سے 204 بوتل ولایتی شراب، اکرم شاہد (زمیندارہ کالونی )30لٹر شراب، نصیر احمد(ناصرآباد)30لٹر شراب، محمد اقبال(ناصرآباد) 10لٹر شراب، محمد ندیم(پرانی چشتیاں) 10لٹر شراب، محمد ممتاز(سیٹلائٹ ٹاؤن) 30لٹر شراب، فہیم (گلشن اقبال) 9بوتل شراب، اعجاز شاہ عرف ججی شاہ(نورپورہ) چرس 850 گرام، فرزند علی (منہاج ٹریول) 765 گرام چرس، ممتاز جھیڈو(چک تلوکا) 29 لٹر شراب، محمد سجاد(چک 46فتح) 25 لٹر شراب بمعہ چالو بھٹی شراب و آلات، ، عبدالرحمن دیندار(چک 46فتح) 18 لٹر شراب، وقاص احمد(پتوکی) 7لٹر شراب، نذیر عرف ٹیڈی (فاروق کالونی) 270 گرام چرس ، جاوید عرف جیدی(نورپورہ) 30 لٹر شراب، محمد زاہد رحمانی(مہاجر کالونی) 845 گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے متذکرہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :