افغانستان میں دہشتگردی دوسرے ممالک سے منتقل ہوئی ہے،حامدکرزئی،افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسی ملوث ہے،غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو

ہفتہ 13 ستمبر 2014 22:35

افغانستان میں دہشتگردی دوسرے ممالک سے منتقل ہوئی ہے،حامدکرزئی،افغانستان ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) افغان صدر حامد کرزئی نے جاتے جاتے پھر پاکستان مخالف زہر افشانی کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے ملک میں دہشتگردی اور انتہاء پسندی، دوسرے ملکوں سے افغانستان میں منتقل ہوئی ہے اور افغانستان کی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصمم ہے،تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں افغان صدرحامد کرزئی نے ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم میں قومی عزم و ارادے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کی بیخ کنی کرنے کی دعوت دی ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردی کے مقابلے کے لئے افغانستان کی حکومت کی مدد کریں،افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی اور انتہا پسندی، دوسرے ملکوں سے افغانستان میں منتقل ہوئی ہے اور افغانستان کی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصمم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسی ملوث ہے ،انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہاکہ امریکہ کا دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ممالک پر کوئی اثرورسوخ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیاں امریکہ افغان تعلقات کو مزید نقصان پہنچاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :