اسلام آباد ہائی کورٹ:دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رہائی کا حکم

اتوار 14 ستمبر 2014 12:16

اسلام آباد ہائی کورٹ:دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی رہائی کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفعہ 144 اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفعہ ایک سو چوالیس اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کی رہائی کاحکم جاری کردیا ہے، اس الزام میں گذشتہ دو تین روز میں گرفتار کیے گئے لگ بھگ ساڑھے چھ سو افرادقید تھے ، جن میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن بھی شامل ہیں