ایبولا وائرس، لائبیریا کی صدر نے اوباما سے براہ راست مدد اپیل کر دی،امریکہ ایبولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی مدد کرے ، واشنگٹن کی مدد کے بغیر اس وباء کے خلاف جاری جنگ ہار جائیں گے‘ صدر ایلن جانس سرلیف
اتوار 14 ستمبر 2014 13:43
لند ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) لائبیریا کی صدر ایلن جانس سرلیف نے امریکا سے اپیل کر دی ہے کہ وہ ایبولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی مدد کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی مدد کے بغیر وہ اس وباء کے خلاف جاری جنگ ہار جائیں گے۔ بر طا نو ی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ افریقی ملک لائبیریا کی خاتون صدر ایلن جانسن سرلیف نے امریکی صدر باراک اوباما کو لکھے گئے ایک خط میں امداد کی براہ راست اپیل کی ہے۔
رواں برس مارچ کے مہینے میں مغربی افریقی ممالک سے پیدا ہونے والے اس وائرس کے نتیجے میں چوبیس سو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر افراد لائبیریا اور اس کے ہمسایہ ممالک گینی اور سیرالیون میں ہی ہلاک ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی خبردار کیا ہے کہ لائبیریا میں یہ مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.