فوربز: عرب دنیا کی کامیاب کاروباری خواتین کی فہرست جاری سالانہ جائزے میں مصر، سعودی عرب اور اماراتی خواتین نمایاں ترین
پیر 15 ستمبر 2014 16:34
جدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15 ستمبر2014) مشرق وسطی میں کامیاب کاروباری خواتین کی رینکنگ کے حوالے سے فوربز نے اپنا رواں سال کا جائزہ جاری کردیا ہے۔ اس جائزے کے مطابق 200 عرب خواتین میں سے کاروباری اعتبار سے طاقتور ترین خواتین کے نام سامنے لائے گئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ان خواتین میں اپنے خاندان کے کاروبار کو چلانے والی خواتین کے علاوہ سرکاری شعبے میں خدمات انجام دینے اور کارپوریٹ سیکٹر کے انتظامی شعبے میں خدمات اجام دینے والی خواتین شامل ہیں۔
انتیس مصری خواتین کے ان دو سو میں شامل ہونے کے سبب مصر سب سے نمایاں رہا ہے۔ جبکہ خطے کی سب بڑی معیشت کے حامل سعودی عرب کی 27 خواتین اس جائزے میں شامل کی گئی ہیں۔ یوں سعودی عرب اس اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہا ہے۔(جاری ہے)
متحدہ عرب امارات کی پوزیشن تیسری آئی ہے کہ جائزے میں اماراتی خواتین کی تعداد 26 رہی ہے۔ یوں اس مقابلے کے لیے چنی گئی 200 نمایاں خواتین میں سے مذکورہ بالا 85 خواتین ممتاز ترین قرار پائی ہیں۔
ان عرب خواتین نے اپنی ذہانت کا لوہا پوری کاروباری دنیا میں منوالیا ہے۔ ان میں اپنے خاندان کے کاروبار کو آگے بڑحانے والی بھی شامل ہیں اور اپنی بنیاد پر کاروبار شروع کرنے والی خواتین بھی موجود ہیں۔مجموعی طور پر 16 خواتین مختلف نوعیت کے شعبوں سے سامنے آئیں، 15 کاروباری مشیرات کے طور پر اور 12 خوردہ سطح کے کاروبار سے لی گئی ہیں۔ امارات اس ناطے نمایاں ترین رہا کہ اس سے تعلق رکھنے والی 15 خواتین اور راجہ عیسی الگرگ گروپ کاروباری حوالے سے سب سے اوپر رہا۔اس کے مقابلے میں سعودی عرب کی 12 انٹریز میں سے لبنٰی اولیان چیف ایگزیکٹواولیان فنانس کمپنی سعودی خواتین میں پہلے نمبر پر جبکہ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن پر رہیں۔ 200 خواتین میں 59 خواتین اپنی کاروباری صلاحیت اور خدمات کی بنیاد پر نمایاں رہنے والی سرکاری شعبے سے تعلق رکھتی ہیں۔نجی و سرکاری دونوں شعبوں میں سب سے زیادہ کامیاب اور طاقتور عرب کاروباری خاتون کا تعلق مصر سے ہے۔ مصر کے بعد کویتی خاتون کی پوزیشن ہے جس نے دس میں سے چوتھی پوزیشن لی ہے۔فوربز کے اس جائزے میں دوسرے عرب ممالک سے بھی کاروباری خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔ جن کی مجموعی تعداد 200 رہی ہے۔ اس جائزے سے عرب دنیا کی خواتین کی کاروبار میں شرکت بڑھنے کا اندازہ ہوتا ہے۔واضح رہے پچھلے سال سعودی عرب نے اپنی شوریٰ کونسل میں خواتین ارکان کو شامل کیا تھا۔ الجزائر نے اپنی سات انٹریز کے ذریعے تیسری پوزیشن، اس کے بعد اردن، مراکش اور اومان کی پوزیشن ہیاور ان تمام کی چھ چھ انٹریز تھیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.