حافظ آباد،متاثرین سیلاب کیلئے دی جانے والی امداد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف
پیر 15 ستمبر 2014 20:05
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ضلع بھر کے متاثرین سیلاب کیلئے دی جانے والی امداد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین سیلاب کو دیا جانے والا ناقص سامان اُنکی داد رسی کی بجائے اُن کیلئے وبال جان بن گیا،ضلعی انتظامیہ اور مقامی تاجروں کی مبینہ ملی بھگت سے ناقص راشن متاثرین سیلاب میں تقسیم کیا جانے لگا۔
متاثرین سیلاب کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے مقامی ضلعی انتظامیہ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے فوری طور پر متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے15کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیاجس کا مقصد فوری طور پر متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کرنا اور اُنکی داد رسی تھالیکن ضلعی انتظامیہ نے مبینہ طور پر بہترین اشیائے خوردونوش کے اے کلاس دام لگا کر ناقص اور سستا سامان خرید کر متاثرین سیلاب میں تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.