عمران، قادری ” کچھ دو، کچھ لو“ کے تحت پھر مذاکرات شروع کریں: الطاف حسین ،
دھرنے دینے والی جماعتیں حکومت کو درپیش مشکلات کا احساس کریں اور حکومت بھی دھرنے دینے والی جماعتوں کے مطالبات پر سنجید گی سے غور کرے کیونکہ دونوں جماعتوں کے پیش کردہ بیشتر مطالبات عوام کی سوچ وفکر کے عکاس ہیں،بیان
پیر 15 ستمبر 2014 22:55
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے حکومت او راسلام آباد میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماڈاکٹرطاہر القادری اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی سنجیدگی اور برد باری کامظاہر ہ کر یں اور” کچھ دو اور کچھ لو“ کے اصول پر گامزن رہتے ہوئے مذاکرات کافی الفوردوبارہ آغاز کریں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ دھرنے دینے والی جماعتیں حکومت کو درپیش مشکلات کا احساس کریں اور حکومت بھی دھرنے دینے والی جماعتوں کے مطالبات پر سنجید گی سے غور کرے کیونکہ دونوں جماعتوں کے پیش کردہ بیشتر مطالبات عوام کی سوچ وفکر کے عکاس ہیں، مثلاً جن حلقوں میں دونوں جماعتوں کے پاس ثبوت و شوائد ہیں کہ وہاں دھاندلی ہوئی ہے وہاں دوبارہ گنتی کرائی جائے، ماڈل ٹاؤن لاہور میں علامہ طاہر القادری کے مرکز پر جمع ہونے والے نہتے مرد و خواتین پر فائرنگ کرکے انہیں شہید و زخمی کرنے والے اہلکاروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.