حافظ آباد، سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد10ہو گئی،ضلعی انتظامیہ نے بھی تصدیق کر دی ،
شہباز شریف کی جانب سے لواحقین میں 16لاکھ فی کس کے امدادی چیک تقسیم
منگل 16 ستمبر 2014 21:23
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) دریائے چناب میں آنے والے حالیہ سیلاب میں سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد10ہو گئی جن کی ضلعی انتظامیہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 100سے افراد ا بھی بھی لا پتہ ہیں اور متاثرین سیلاب اپنی مدد آپ کے تحت اُن کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں چھنی گھلہ، کوٹ سلیم سمیت دیگر علاقوں میں 100سے زائد افراد سیلابی پانی میں بہہ کر ابھی بھی لا پتہ ہیں اور دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔
دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ اُن کے عزیز کئی دنوں سے سیلابی پانی میں لا پتہ ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان کو ڈھونڈنے میں اُن کا کوئی بھی ساتھ نہیں دے رہی ۔(جاری ہے)
اُنہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر سیلاب میں لا پتہ ہونے والے افراد کو ڈھونڈنے کیلئے احکامات جاری کیے جائیں اور لا پرواہی کے مرتکب افسران کو فوری طور پر یہاں سے تبدیل کیا جائے۔
دریں اثناء خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دس افراد کے لواحقین میں 16لاکھ فی کس کے امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔تحصیل حافظ آباد میں سید تہذیب عباس جو کہ پھالیہ سے دو باغ سیداں میں مہمان آیا ہوا تھا،فتح محمد چھنی گلہ ،لال دین کو ٹ سلیم ،احسان راجہ تارڑاورمحمد ارشد کو ٹ اسحاق جبکہ تحصیل پنڈی بھٹیاں میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے 5افراد محمد منشا اور علی محمد چک بھٹی ،احمد علی ولد محمد علی کو ٹ بیلا ،طالب حسین لودھرے اور فضل عباس نسوال کے لواحقین میں16لاکھ فی کس کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔وزیر مملکت میڈم سائرہ افضل تارڑ ،ایم پی اے چودھری اسد اللہ ارائیں اور دیگر شخصیات نے لواحقین کو انکے گھروں میں جا کر چیک دیئے اور ان ناگہانی اموات پر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.