حکومت عمران خان کی تحریک کو گلو اور پومی بٹوں سے نہیں روک سسکے گی ،قوم یکجا ہو گئی ‘ شاہ محمود قریشی،
قوم کو کمرشل ‘ دھونس اور دھاندلی کی سیاست سے آزاد کرائینگے ،قوم جان چکی اب بھی بیدار نہ ہوئے تو انکے بچوں کا مستقبل بھی محفوظ نہیں رہیگا
منگل 16 ستمبر 2014 23:00
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمو دقریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس تحریک کا آغاز کیا ہے حکومت اپنے گلو اور پومی بٹوں سے اسے نہیں روک سکیں گے،عمران خان نے قوم کو یکجا کر دیا ہے ،قوم کو کمرشل ‘ دھونس اور دھاندلی کی سیاست سے آزاد کرائینگے ،قوم میں شعور آ چکا ہے کہ اگر وہ اب بھی بیدار نہ ہوئے تو انکے بچوں کا مستقبل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گزشتہ روز لالک جان چوک میں تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دھرنے میں عندلیب عباس اور میاں اسلم اقبال اور دیگر نے بھی شرکت۔ اس موقع پر کارکن گونواز گو ‘ گو شہباز گو اور عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 1970ء کے بعد پہلی مرتبہ پڑھا لکھا تبدیلی کیلئے باہر نکلا ہے اور اس نے اس مقصد کیلئے بلے پر مہر لگائی اور پاکستان کی سیاست میں ایک نیا پیغام دیا ۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور آ گیا ہے کہ اگر وہ بیدار نہ ہوئے او رلوٹ مار کی سیاست اور فرسودہ نظام کے خلاف باہر نہ نکلے تو انکے بچوں کا مستقبل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف پارلیمنٹ میں جانا نہیں بلکہ اس ملک میں جاری و ساری فرسودہ نظام کو بھی تبدیل کرنا ہے ۔ عمران خان قوم کو ازاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ، تبدیلی کے بادل نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی آپ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکے گا آپ چرچ جائیں یا مسجد یہ آپ کی مرضی ہو گی ، جمہوریت میں حوصلہ ہونا چاہیے تاکہ آپ اپنا نقطہ نظر بیان کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ وہ جمہوری حکومت ہے اگر ایسا ہے تو پھر ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل پیرا کیوں نہیں ہو رہے ، دفعہ 144کے نفاذ کا کیا جواز ہے ، احتجاج ہمارا حق ہے اور یہ جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کھڑے کئے گئے کنٹینرز عمران خان اور عوام کے درمیان حائل نہیں ہو سکتے،نادانوں اب بیرئیر گرانے کا وقت آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک گلو اور پومی بٹوں سے نہیں روکی جا سکتی ۔ عمران خان نے قوم کو یکجار کر دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.