گورنمنٹ انٹر کالج بوائز /گرلز مچھ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

بدھ 17 ستمبر 2014 17:48

مچھ)اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء(گورنمنٹ انٹر کالج بوائز /گرلز مچھ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف تفصیلات کیمطابق صوبے بھر کے انوکھے طرز تعلیم پر چلائے جانے والے بوائز وگرلز کالج مچھ کے نظام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے بلوچستان کے قبائلی ماحول میں مرد اساتذہ پرنسپل کی گرلز کالج کی ایڈمنسٹریشن ایک انوکھا تجربہ کیا جارہا ہے وہ پروفیسرجو بوائز کالج میں اپنے منصب تعنیاتی کو چھوڑ کر طالبات کو پڑھانے کیلئے دوڑیں لگارہے ہیں جبکہ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومتی ایڈاک پروفیشنلز کیلئے زمین تنگ کردیتے ہیں بوائز کالج و گرلز کالج مچھ کے طلباء و طالبات و انکے والدین و سول سوسائٹیز نے مطالبہ کیا ہے کہ کالج میں تعنیات اساتذہ کو اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کا پابند بنایا جائے اور دوسرے کالج کیلئے علیحدہ اساتذہ عارضی یا مستقبل بنیادوں پر تعنیات کیئے جائیں مزید زیر تعمیر دونوں کالجز میں ترقیاتی و تعمیری اقدامات میں بھی کرپشن اور خرد برد و ناقص مٹریل کے استعمال بارے اطلاعات ہیں کا بھی مکمل تحقیقات کیا جائیں