پولیو کے مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ضلع کی سطح پر بھی ہمیں انہی خطوط پر کام کرنا ہے ،ڈی سی او اوکاڑہ
بدھ 17 ستمبر 2014 21:49
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) ڈسٹر کٹ کو آ ر ڈ نیشن آ فیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ پولیو کے مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ضلع کی سطح پر بھی ہمیں انہی خطوط پر کام کرنا ہے محکمہ صحت پولیو کے خاتمہ کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ این جی اوز اور علماء مشائخ،صحافیوں ،اساتذہ،خواتین کی نمائندہ تنظیموں ،عمائدین علاقہ اور سول سوسائٹی کے صاحب رائے لوگوں کو اس کار خیر میں آگے لانے کے لئے اقدامات کرے بچوں کو اینٹی پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم کی موثر نگرانی کی جائے تاکہ ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمہ کے لئے قائم ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان،ای ڈی او سی ڈی رانا اشرف جاوید، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شیخ فرید احمد ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اطہر،اسسٹنٹ کمشنر زسمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے ہدائیت کی کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے ترجیحی بنیادوں پر پلائے جائیں اور جو پرائیویٹ سکول بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہوں اس کا این او سی فوری کینسل کر کے سکول کو فوری طور پر بند کر دیا جائے ۔
ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں پانچ لاکھ 30ہزاربچوں کو 29ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہنے والی تین روزہ مہم میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے محکمہ صحت کی 970موبائل ٹیمیں ،59ٹرانزٹ ٹیمیں اور 137فکسڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں یونین کونسل کی سطح پر بھی پولیو کے خاتمہ کے لئے کیمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جس کے انچارج متعلقہ میڈیکل افسران جبکہ یونین کونسل کا سیکریڑی اس کمیٹی کا ممبر ہو گا ضلع کی سطح پر مانیٹرنگ اور کسی بھی قسم کی شکایت کے ازالہ کے لئے ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.