موجودہ حکومت کے 3 وزراء کیخلاف بدعنوانی کی شکایت کی تصدیق کاعمل ابتدائی مراحل میں ہے،سید خالد اقبال،
موجودہ حکومت میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران کیخلاف کرپشن کے کیسزحتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں ان کیخلاف ثبوت اورشواہد ملنے پربغیرکسی دباؤ کے کاروائی کی جائیگی۔ نیب کا عملہ بلا تفریق اس عمل پر کام کررہا ہے اگر عوام ٹھوس شواہد کے ساتھ نیب سے رجوع کریں تو ہم عوام کی لوٹی جانے والی دولت کو واپس لا سکتے ہیں اگر کہیں پر کرپشن ہورہی ہے تو اس کی بھی اطلاع دیں تاکہ بروقت اس کا سدباب کیا جاسکے سابقہ دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کے کیسز پر تحقیقات کا عمل جاری ہے سابق وزیراعلیٰ پرناجائز اثاثے رکھنے کے الزام میں نیب کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے ابتدائی تحقیقات کی منظوری دیدی ہے نیب کی کارروائی کے بعد انصاف کے حصول کے لئے ہر شخص کو عدالت سے انصاف کی فراہمی کیلئے رجوع کرنے کی قانون میں اجازت ہے ،نیب بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل کا نیب بلوچستان کمپلیکس میں ” رشوت لینا کیوں حرام ہے“؟ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت
بدھ 17 ستمبر 2014 22:20
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) نیب بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل سید خالد اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے 3 وزراء کیخلاف بدعنوانی کی شکایت کی تصدیق کاعمل ابتدائی مراحل میں ہے جبکہ موجودہ حکومت میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران کیخلاف کرپشن کے کیسزحتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں ان کیخلاف ثبوت اورشواہد ملنے پربغیرکسی دباؤ کے کاروائی کی جائیگی۔
نیب کا عملہ بلا تفریق اس عمل پر کام کررہا ہے اگر عوام ٹھوس شواہد کے ساتھ نیب سے رجوع کریں تو ہم عوام کی لوٹی جانے والی دولت کو واپس لا سکتے ہیں اگر کہیں پر کرپشن ہورہی ہے تو اس کی بھی اطلاع دیں تاکہ بروقت اس کا سدباب کیا جاسکے سابقہ دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کے کیسز پر تحقیقات کا عمل جاری ہے سابق وزیراعلیٰ پرناجائز اثاثے رکھنے کے الزام میں نیب کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے ابتدائی تحقیقات کی منظوری دیدی ہے نیب کی کارروائی کے بعد انصاف کے حصول کے لئے ہر شخص کو عدالت سے انصاف کی فراہمی کیلئے رجوع کرنے کی قانون میں اجازت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب بلوچستان کمپلیکس میں ” رشوت لینا کیوں حرام ہے“؟ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیب بغیر کسی دباؤ اور پریشر کے اپنا کام کررہا ہے جوکہ کیسز ہمیں ملے ہیں ہم کرپشن کے حوالے سے ان کی انکوائری کررہے ہیں موجودہ حکومت کے تین وزراء کی کرپشن کے حوالے سے انکوائری کی جارہی ہے اور تصدیق کا عمل تکمیل کے مراحل میں ہے اس کے علاوہ نیب کا عملہ بلا تفریق سیاسی اور منتخب نمائندوں سمیت بیورو کریسی کے خلاف کام کررہا ہے اس وقت بھی بیورو کریسی کے 20 سے 21 گریڈ کے افسران کے کیسز کی انکوائری بھی چل رہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ نیب کسی کے ساتھ بھی رعایت برت رہا ہے نیب بلا تفریق اپنا کام کررہا ہے انہوں نے کہاکہ کسی بھی کیس کے بعد ہر آدمی کو حق حاصل ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکٹھائے اور انصاف حاصل کرنے کے لئے اپنی صفائی پیش کرے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں تمام لوگ باتیں تو کرتے ہیں لیکن کوئی بھی شخص شواہد پیش نہیں کرتا اور نہ ہی منتخب نمائندوں رکن قومی یا صوبائی اسمبلی کے کسی جگہ پر دستخط یا کوئی ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس جو شکایات آتی ہے اس کے بعد ہم اس کی تصدیق کا عمل شروع کرتے ہیں جس کے بعد ٹھوس شواہد کے بعد حتمی ثبوت اکٹھے کرکے اس پر کارروائی کی جاتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نیب بلوچستان کے آفیسران اور عملے پر کرپشن کی تحقیقات اور رشوت ستانی روکنے کیلئے کسی قسم کا کوئی سیاسی یا سوشل دباؤ نہیں تاہم اگردباؤ پڑابھی تو اسے قبول نہیں کرینگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.