پنجاب کے بعد سیلابی ریلا سندھ میں داخل ،گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ
جمعرات 18 ستمبر 2014 11:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلا اب سندھ میں زور دکھا رہا ہے ۔ گڈو بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے ۔ گھوٹکی اور پنو عاقل میں کچے کے درجنوں دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح بتدریج کم ہو نے لگی تاہم جنوبی پنجاب کا بڑا علاقہ اب بھی سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔
سیلاب کی بے رحم موجیں پنجاب میں گھروں ،بستیوں اور دیہات کو اجاڑ کر اب سندھ میں داخل ہو گئی ہیں ۔ دریائے سندھ بپھرا ہوا ہے، بڑا ریلا جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ گھوٹکی اور پنو عاقل میں کچے کے درجنوں دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ مکان گر گئے ، مکین جان بچا کر علاقہ چھوڑ رہے ہیں ، پانی کی لپیٹ میں آئے علاقوں کا زمینی رابطہ کٹ کر رہ گیا ہے ، سیلابی ریلا کشمور میں کچے کے علاقے کو بھی متاثر کر رہا ہے ، خیر پور اور نوشہرو فیروز میں بھی پانی کئی آبادیوں میں داخل ہوگیا ہے ، سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ اٹھہتر ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے ، بیراج کے قریب سیکڑوں دیہات زیر آب آنے کا خدشہ ہے ، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکیں ، ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے ، لیکن جنوبی پنجاب کا بڑا علاقہ ڈوبا ہوا ہے ، رحیم یار خان ، راجن پور ، خان گڑھ ، شجاع آباد ، اور شہر سلطان کے متاثرہ علاقوں میں بھی صورتحال جوں کی توں ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.