چین پرایک بار پھر امریکہ میں سائیبر حملوں کا الزام ،
یہ سائیبر سپیس میں چین کے مبینہ طور پر جارحانہ اقدامات کا ثبوت ہے،سینیٹر کارل لیوین
جمعرات 18 ستمبر 2014 18:23
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء ) امریکی سینٹ کے تحقیقات کاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی حکومت کے ہیکرز نے متعدد بار ایسی فضائی، ٹیکنالوجی اور دوسری کمپنیوں کے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کی جن کی خدمات امریکی محکمہ دفاع حاصل کرتا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چینی ہیکرز نے ان غیر سرکاری کمپنیوں کو نشانہ بنایا جن کی خدمات امریکی فوج، عملہ اور سازوسامان دنیا بھر میں منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
یہ رپورٹ جو ایک سال سے جاری تحقیق پر مبنی ہے، میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کم ازکم بیس بار ایسی مداخلت کی گئی ہے جسے" بڑھتے ہوئے مسلسل خطرات" سے تعبیر کیا جاتا ہے اور ان پیچیدہ اور خطرناک حملوں کو عام طور پر حکومتوں سے منسوب کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
کمیٹی کے سربراہ سینیٹر کارل لیوین نے اس مداخلت کو "بہت پریشان کن" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سائیبر سپیس میں چین کے مبینہ طور پر جارحانہ اقدامات کا ثبوت ہے۔
چین کی طرف سے اس رپورٹ پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔ یہ الزمات چین اور امریکہ کے تعلقات میں مزید تناوٴ کا سبب بن سکتے ہیں۔چین ماضی میں اس طر ح کے الزمات کو سختی سے مسترد کرتا رہا ہے کہ اس کے ہیکرز نے امریکی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے کمپیوٹر نظام تک رسائی کے بعد ان کو نشانہ بنایا۔اس سال مئی میں امریکہ نے کئی امریکی جوہری، دھات اور شمسی توانائی کی کمپنیوں کے کمپیوٹرز سے تجارتی راز کی چوری کے الزام میں چینی فوج کے پانچ ارکان پر فرد جرم عائد کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.