خوشی ہے کہ برطانوی وفاق قائم رہا، ڈیوڈ کیمرون
جمعہ 19 ستمبر 2014 15:56
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کی جانب سے برطانیہ سے علیحدگی کے فیصلے کو مسترد کرنے پر خوشی ہے اس فیصلے سے برطانیہ مزید مستحکم ہوگا۔ اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ کے ساتھ رہنے سے متعلق ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا برطانوی عوام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سب کو مل کربرطانیہ کی ترقی کے سفر میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ برطانوی وفاق قائم رہا، متحد ہوکرترقی کے سفرکو آگے بڑھاسکتے ہیں، اسکاٹ لینڈ کی عوام نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کے فیصلے سے برطانوی وفاق قائم رہا جب کہ اسکاٹش عوام کے اس فیصلے سے برطانیہ مزید مستحکم ہوگا، ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.