بھارت ، ریاست اتر پردیش میں گیارہ زیر تربیت ججوں کو نشے کی حالت میں بدتمیزی اور لڑائی کرنے پر برطرف
جمعہ 19 ستمبر 2014 18:25
اترپردیش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں گیارہ زیر تربیت ججوں کو نشے کی حالت میں بدتمیزی اور لڑائی کرنے پر برطرف کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتر پردیش کے شہر لکھنوٴ میں یہ زیر تربیت جج اپنی تربیت کے دوران ایک ریسٹورنٹ میں گئے تھے۔اس ریسٹورنٹ میں انھوں نے بہت زیادہ شراب پینے کے بعد اپنی ساتھی جج کے بارے میں غیر مہذب جملے بولے اور ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔
اس لڑائی کے باعث ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ ہوئی۔ریسٹورنٹ میں لگے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے اس بلوے میں شامل ججوں کی شناخت کی گئی اور کمیٹی نے تفتیش کے بعد ان گیارہ ججوں کو برطرف کرنے کی سفارش کی۔یہ گیارہ زیر تربیت جج ان 74 انٹرنیز میں شامل تھے جو لکھنوٴ میں انسٹیٹیوٹ آف جوڈیشل ٹریننگ اینڈ ریسرچ میں تربیت لینے آئے تھے۔(جاری ہے)
سات ستمبر کو یہ سب لوگ ایک ریسٹورنٹ گئے۔
زیادہ شراب پینے کے بعد انھوں نے گالیاں نکالیں اور ایک دوسرے سے لڑنے لگ گئے۔ایک خاتون جج جو ریسٹورنٹ میں اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھیں نے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کو اس معاملے کی اطلاع دی جنھوں نے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس کو اطلاع کی۔ریاست کے گورنر نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سفارش پر ان گیارہ زیر تربیت ججوں کو نکال دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.