افغان انٹیلی جنس ادارے کے وکلاء نے افغانستان میں قید پاکستانی صحافی کی سزا میں اضافے کی درخواست کردی،فیض اللہ کو ایک جرم کی سزا سنائی گئی ہے لیکن دوسرے میں ابھی تک فیصلہ نہیں کیاگیا،عدالت کے سامنے موقف
جمعہ 19 ستمبر 2014 20:37
ْجلال آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) افغان انٹیلی جنس ادارے کے وکلاء نے افغانستان میں قید پاکستانی صحافی کی سزا میں اضافے کی درخواست کرتے ہوئے عدالت کو بتایا ہے کہ فیض اللہ کو ایک جرم کی سزا سنائی گئی ہے لیکن دوسرے میں ابھی تک فیصلہ نہیں کیاگیا،ایک نجی ٹی وی کے رپورٹر فیض االلہ خان کوگزشتہ ماہ غیرقانونی طورپرافغانستان میں داخل ہونے پرچارسال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
مشرقی افغانستان کے شہرجلال آباد میں ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ نے چار سال کی سزا کوبڑھانے کی درخواست کی ہے۔ افغان ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران فیض اللہ خان کو بھی عدالت میں پیش کیاگیا فیض اللہ خان کے وکیل حمیداللہ خان نے اپنے موکل کیخلاف افغان انٹیلی جنس کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی صحافی خود افغانستان نہیں آئے تھے بلکہ پشاور میں ان کے دورے کو منظم کرنیوالے افراد انہیں سرحدی علاقوں میں انٹریوزکیلئے لائے تھے انہوں نے کہاکہ صحافی اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کیخلاف اکثردوسروں کے طے شدہ پروگرامات کے مطابق انٹرویوزکرتے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ فیض اللہ خان نے عسکریت پسندوں کیساتھ انٹرویوز میں انہیں چیلنج کیاتھا کہ خود کش حملے اسلام میں حرام اورعلماء نے اس کو کبھی جائزقرارنہیں دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.