کوئٹہ،ریڈزون میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد

جمعہ 19 ستمبر 2014 21:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریڈزون میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈمیں وزیراعلیٰ ہاؤس ،سول سیکرٹریٹ،گورنرہاؤس کے علاقے کوریڈزون قراردیاگیا ہے جس کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں چند روز سے مذکورہ ریڈزون کے علاقے میں خصوصاََ صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ڈیوٹی پرموجوداہلکارکیمرے کے ہمراہ کسی بھی صحافی کو ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے دریافت کرنے پرڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکارواضح طورپراس امر کااظہارکررہے کہ حکام بالاکی جانب سے احکامات جاری کئے گئے کہ صحافیوں کو کیمرے کے ہمراہ ریڈزون میں داخلہ نہ دیاجائے۔