باغی’داغی‘ ہے، عمران خان کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے: شاہ محمود قریشی
اتوار 21 ستمبر 2014 18:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 16اکتوبر کوملتان میں فیصلہ دینا ابھی باقی ہے کہ’ باغی ‘، باغی نہیں بلکہ ’داغی‘ ہے۔ کراچی جاگ رہا ہے، ہمیں یقین آ گیا کہ عمران خان کا نئے پاکستان کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے، اندرون سندھ کو بھرپور توجہ نہیں دے سکتے تھے اب توجہ دینے کے لئے آ رہے ہیں، بھٹو کے ساتھ اہل دانش ہوتے تھے آج پیپلز پارٹی کے ساتھ کاروباری لوگ ہیں، مجھے سندھ کے لوگ پرانی سیاست ختم کرنے کے لئے تیار نظر آتے ہیں۔
مزار قائد پر آزادی دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 40 دن کنٹینر پر گزار کر عمران خان نے ملک کی سیاست کا نقشہ بدل دیا ہے، اسلام آباد میں حکومت کے وزراءکو کہتے ہیں کہ 3ہزار لوگ دھرنے میں شامل ہیں،میں ان کو دعوت دیتا ہوں یہاں کراچی میں آئیں اور عمران خان کے دیوانوں کی گنتی کر کے دکھائیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رخصتی کا وقت قریب آ چکا ہے، 25دسمبر کو بھی کراچی میں میں ایک بڑا جلسہ ہوا تھا، جس میں ہم نے ایک شخص کا استقبال کیا تھا اور اس کو ’باغی‘ کا نام دیا تھا، وہ باغی نہیں ’داغی ‘ ہے اور آج نواز شریف کی گود میں بیٹھ چکا ہے۔ کراچی میں ایک سال سے آپریشن جاری ہے مگر اس شہر کو امن نہیں ملا، یہ امن تحریک انصاف دے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.