دنیا بھر میں رائنو کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا

پیر 22 ستمبر 2014 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رائنو کے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس دن کو منانے کا آغاز ڈبلیو ڈبلیو ایف نے دو ہزار دس میں کیا تھا۔اس دن کو منانے کا مقصد رائنو کی پانچ اقسام جن میں سفید، اور کالا رائنو بھی شامل ہے کا تحفظ کرنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افرقہ کا نیشنل پارک اس وقت رائنو کی سب سے بڑی رہائش گاہ ہے۔ رائنو کا سینگ جو کہ دواں میں استعمال کیا جاتا ہے اور بعض لوگ اسے محض اسٹیٹس سمبل کے لئے بھی اپنے ڈرائنگ روم میں سجاتے ہیں، اس کے شکار کی ایک بڑی وجہ ہے۔ صرف 2014میں سات سو سے زائد رینو شکار کیے جاچکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر اس کی نسل کا تحفظ نہ کیا گیا تو یہ بہت جلدی صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :