ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ 2014 خیبر پختونخوا پولیس نے اپنے نام کرلیا
پیر 22 ستمبر 2014 19:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ 2014 خیبر پختونخوا پولیس نے اپنے نام کرلیا۔ بوزان خیل سوران کے مقام پر منعقدہ ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا پولیس والی بال ٹیم سمیت دیگر والی بال ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں بنوں کی ٹیم نے 15-13 سے برتری حاصل کی۔ خیبر پختونخوا پولیس والی بال ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں 15-11 سے جبکہ تیسرے سیٹ میں 15-13 کے سکور سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ ابنے نام کر لیا۔
ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر انور رشید نے بھر پور تعاون کیا۔ فائنل میچ جیتے کے موقع پر مہمان خصوصی میاں محفوظ الرحمن نے انعامات تقسیم کئے اور خیبر پختونخوا پولیس کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ملک وقوم کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہے اور کھیلوں کے میدان میں کچھ چھپایا نہیں جاسکتا۔(جاری ہے)
سپورٹ ایک ایسا شعبہ کہ اس سے کسی ملک یا ڈیپارٹمنٹ کے image کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ ڈی آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز مبارک زیب، اے آئی جی اسٹبلشمنٹ/ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا سید فدا حسن شاہ نے کھلاڑیوں کے لیے کیش ایوارڈز اور سرٹیفیکٹس کا اعلان کیا۔ انچارج سپورٹس فیصل جاوید نے کامیابی کو اعلیٰ حکام کے خصوصی توجہ کا نتیجہ قرار دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
-
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
پاکستانی ٹیم کو چند شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، شاہین آفریدی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.