جان کیری اور ایرانی وزیر خارجہ کی طویل ون آن ون ملاقات،
داعش مخالف حکمت عملی اور ایرانی جوہری پروگرام پر مشاورت کی گئی،امریکی حکام
پیر 22 ستمبر 2014 19:21
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عراق میں موجود داعش سے خطے اور دنیا کی سلامتی کو درپیش خطرات کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے تبادلہ خیال کیا ۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سفارتی حکام نے بتایاکہ دونوں اعلی سفارتی رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ایک ہوٹل میں ایک گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہی،ملاقات میں ایرانی جوہری پروگرام پر جاری بات چیت کا جائزہ لینے کے علاوہ داعش کے بارے میں حالیہ پیش رفت اور چیلنج کی سنگینی بھی زیر بحث آئی۔
امریکی سفارتی حکام کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے داعش کے بارے میں حکمت عملی کے ان پہلووں پر بھی بات چیت کی جن پر عالمی برادری میں اتفاق کر لیا گیا ہے اور ان پہلووں پر بھی جن پر ابھی حکمت عملی بنانا باقی ہے۔امریکی حکام کے بقول ایران کو بالعموم امریکا کا حریف سمجھا جاتا ہے تاہم امریکا چاہتا ہے کہ عراق اور شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف اتحاد تشکیل پا جائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.