الطاف حسین کی جانب سے پشاور دھماکے کی مذمت
منگل 23 ستمبر 2014 12:18
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ایک سیکورٹی اہلکار سمیت خاتون اوربچے کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بد ترین کارروائی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد جلد اپنے عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے۔
انہوں نے دھماکے میں شہید ہونیو الے سیکورٹی اہلکار ، خاتون اور بچے کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام‘ سوگواران کو صبرجمیل اور زخمیوں کو جلدومکمل صحت یابی عطاء فرمائے۔ الطاف حسین نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجا ت دلائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.