سندھ میں صحت کے شعبے میں خدمات کو بہتر بنانے سمیت دیگر امور پر غور و خوض
منگل 23 ستمبر 2014 16:19
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) سندھ ہیلتھ ایڈ وائزری بورڈ کا ایک اجلاس بورڈ کے چیئرمین اور پارلیمانی امور‘ ماحولیات و ساحلی ترقی کے وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ ‘ سیکریٹری صحت سندھ اور بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں سندھ میں صحت کے شعبے میں خدمات کو بہتر بنانے اور سرکاری ہسپتالوں کو علاج معالجہ ‘ ادویات اور آلات کی بہتر فراہمی کے لئے صحت کے شعبے میں خدمات کے حوالے سے مقبولیت رکھنے والے نجی اداروں کے ساتھ قابل عمل شراکت ممکن بنانے پر غور و خوض کیا گیا ۔
اس موقع پر ضلع بدین میں تحصیل ہسپتال ٹنڈو باگو اور میرپور ساکرو میں بنیادی صحت مرکز میں علاج معالجے ‘ ادویات اور آلات کی فراہمی کے لئے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے ساتھ شراکت کار کی منظوری دی گئی ۔(جاری ہے)
جبکہ امن فاؤنڈیشن کے ساتھ ان علاقوں میں موبائل ایمبولینس سروس جو کہ ڈاکٹروں اور علاج معالجے کی دیگر سہولیات سے لیس ہوگی کے لئے اشتراک عمل کی بھی منظوری دی گئی ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور امن فاؤنڈیشن کے ساتھ ضوابط کار (Terms & Conditions) طے کرلی گئی ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں کام کے حوالے سے معتبر نجی اداروں کو صوبے کے غریب عوام کی خدمت کے لئے حکومت کے ساتھ اشتراک عمل کے ذریعے آگے بڑھ کر کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ صوبے کے غریب عوام کو علاج معالجے کی اچھی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.