پی سی بی نے فٹنس لیول بہتر نہ ہونے پر آفریدی سمیت 11قومی کھلاڑیوں کو جرمانہ کر دیا،
فٹنس لیول بہتر ہونے پر پانچ کھلاڑیوں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ‘ذرائع
منگل 23 ستمبر 2014 20:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس لیول بہتر نہ ہونے پر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سمیت 11 قومی کھلاڑیوں کو جرمانہ کر دیا،فٹنس لیول بہتر ہونے پر پانچ کھلاڑیوں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔بورڈ نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کی دستاویز میں فٹنس لیول میں کمی پر جرمانے اور بہترین فٹنس لیول پرانعام دینے کی شق شامل کی تھی اور لیول کم ہونے پر سنٹرل کنٹریک کے معاوضے سے کٹوتی کی جانا تھی ۔
بورڈ نے پہلا فٹنس ٹیسٹ مئی میں لیا تھا لیکن یہ کہا گیا تھاکہ اسکے نتائج کا سنٹرل کنٹریکٹ پر کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ یہ طے کیا گیا تھاکہ سال میں تین فٹنس ٹیسٹ لئے جائینگے ۔دوسرے فٹنس ٹیسٹ کے نتائج کے بعد جرمانے اور ریوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
اسکے لئے جوایس او پیز تیار کیا گیا تھا اسکے مطابق جو کھلاڑی فٹنس لیول حاصل نہیں کرے گایا اس کا پچھلے فنٹنس لیول سے پچیس فیصد کم ہوا ہے اسے سنٹرل کنٹریکٹ کے مطابق دئیے جانے والے معاوضے سے ماہانہ پچیس فیصد کٹوتی کی جائے گی ۔
اسی کے مطابق گیارہ کھلاڑیوں کو جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بہتر فٹنس والے 5 کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔ جرمانے والے کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی ، عمر اکمل اور عبدالرحمان سمیت گیارہ کرکٹرز شامل ہیں۔ ناقص فٹنس والے کھلاڑیوں کی سنٹرل کنٹریکٹ فیس سے 25 فیصد کٹوتی ہو گی۔ اچھی فٹنس والے کھلاڑیوں میں مصباح الحق ، احمد شہزاد ، بلاول بھٹی ، عمر امین اور شان مسعود شامل ہیں۔احمد شہزاد اور بلاول بھٹی کودس فیصد ریوارڈ دیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.