پاکستان سٹیل مل کی پیداوار 35فیصد تک پہنچ گئی ہے،غلام مرتضیٰ خان

بدھ 24 ستمبر 2014 15:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) وزیرصنعت و پیداوارغلام مرتضیٰ خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کی پیداوار 35فیصد تک پہنچ گئی ہے۔امید ہے رواں سال دسمبرتک قومی ادارہ خسارے سے نکل آئیگا،ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر صنعت نے کہا کہ ساڑھے اٹھارہ رب روپے کے پیکیج کی مدد سے پاکستان سٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیل ملز کی پیداوار 35فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دسمبر کے اختتام تک پیداواری صلاحیت ستر فیصد سے تجاوز کرجائیگی، جس سے مالی خسارے کا شکار ادارہ اپنے پیروں پر کھڑاہوجائے گا۔۔ان کا کہنا تھا کہ پیدواربڑھنے پرپاکستان اسٹیل کو کسی اسٹریٹجک پارٹنرزکے ساتھ مل کرچلانے پر غورکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :