اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس نے ہم سے ہے پاکستان مہم چلانے کافیصلہ کرلیا

بدھ 24 ستمبر 2014 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس نے ہم سے ہے پاکستان مہم “ چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آج پشاور یونیورسٹی میں مشاعرہ کا اہتمام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے شوریٰ اجلاس زیر صدارت ناظم کیمپس شاہ زمان درانی منعقد ہوا جس میں دیگر یونیورسٹیوں کے ناظمین شامل تھے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ زمان درانی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہم سے ہیں پاکستان کے تحت مہم چلائی گی ۔ اس مہم کے تحت کل پشاور یونیورسٹی میں امن کے نام سے مشاعرہ منعقد ہوگی جبکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور ایگریکلچر یونیورسٹی میں صفائی مہم چلائی جائی گی ۔ اس کے علاوہ میڈیکل کالج میں صحت و صفائی مہم چلائی جائی گی ۔

متعلقہ عنوان :