مستفی ممبران اسمبلی سے الگ الگ تصدیق اسپیکر اسمبلی کا اختیار ہے، اعتزازاحسن

بدھ 24 ستمبر 2014 23:11

مستفی ممبران اسمبلی سے الگ الگ تصدیق اسپیکر اسمبلی کا اختیار ہے، اعتزازاحسن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااعتزازاحسن نے کہاہے کہ سپیکرکااختیارہے کہ وہ ہرممبرسے الگ الگ پوچھے کہ اس نے استعفیٰ خوددیاہے یاکسی کادباوٴہے ،جب تک ممبراستعفیٰ کی تصدیق نہ کرنے منظوری نہیں ہوسکتی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملے پرسپیکرکااختیارہے کہ وہ قبول کرتاہے کہ نہیں اورسپیکرکے لئے لازم ہے کہ وہ تسلی کرے کہ ارکان نے استعفیٰ کسی جبراوردباوٴکے بغیردیئے ہیں کہ نہیں اس لئے وہ ممبران کوایک ساتھ یاالگ الگ بلاسکتاہے ۔

سپیکرکایہ بھی اختیارہے کہ وہ انہیں اکٹھے ایک ہی دن بلائے یاالگ الگ ایک ایک کوبلائے تاہم اگراکٹھے بھی آئیں توسپیکراپنی تسلی کے لئے انہیں ایک ایک کرکے الگ الگ پوچھے گاکہ اس نے خوداستعفیٰ دیاہے کہ یاکسی کے دباوٴپر۔انہوں نے کہاکہ جب تک ممبرخودتصدیق نہ کرے کہ اس نے استعفیٰ دیااس وقت تک استعفیٰ منظورنہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :