مقبوضہ فلسطین، النقب جیل میں قید فلسطینی نوجوان وحشیانہ تشدد ،علاج میں غفلت کے باعث بینائی سے محروم

جمعرات 25 ستمبر 2014 12:27

جنین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) اسرائیل کے جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید فلسطینی نوجوان وحشیانہ تشدد اور علاج میں صہیونی جیلروں کی کھلی غفلت کے باعث بینائی سے محروم ہو گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 30سالہ مرعی حسین قبھا فلسطینی مزاحمت کاروں سے تعلق کے الزام میں 15 سال قید کی سزا کا سامنا کر رہا ہے۔ دوران حراست اسرائیلی درندہ صفت تفتیش کاروں کے بہیمانہ تشدد کے دوران اس کی بینائی متاثر ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مسلسل مطالبات کے باوجود صہیونی جیلروں نے متاثرہ نوجوانوں کو کسی قسم کی طبی سہولت فراہم نہیں کی جس کے بعد اس کی بینائی مکمل طور پر ختم ہوگئی۔ادھر جزیرہ نما النقب میں اسیران کی رہائی کیلئے سرگرم تحریک نے بھی مرعی حسین کی جان بچانے اور اس کا علاج کرانے کیلئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلر دانستہ طور پر زیرحراست فلسطینی شہری کے علاج رو گردانی کر رہے ہیں اگر اس کا فوری چیک اپ نہ کیا گیا تو اس کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :