خاتون صوبائی محتسب نے محکمہ زراعت کی خاتون جونیئر کلر ک کو ہراساں کرنے پر محکمہ کے 14ملازمین کوسزائیں سنائی

جمعرات 25 ستمبر 2014 15:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) خاتون صوبائی محتسب پنجاب پروفیسر ڈاکٹر میرافیلبوس نے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی خاتون جونیئر کلر ک کو ہراسا ں کرنے پر خواتین ہراسمنٹ ایکٹ2010(Protection against harasment of women at the work place act 2010)کے تحت خاتون کلرک کو انصاف فراہم کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے 14ملازمین کو مجرم ثابت ہونے پر مختلف نوعیت کی سزاسنائی ہیں جن میں وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ساتھ سالانہ ایکریمنٹ روکنے جیسی سزائیں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر میرا فیلبوس نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری و نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں خواتین کو دوران ملازمت ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جائے گا اور اس ضمن میں خواتین کو ہراسا ں کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کر کے ملازمت پیشہ مظلوم خواتین کوفوری انصاف کی فراہمی ہرممکن یقینی بنائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ خواتین میں ہراسمنٹ بل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے صوبائی سطح پر جامع کمپئین شروع کی جا رہی ہے تا کہ ملازمت پیشہ خواتین کو دوران ملازمت اپنے حقوق سے روشناس کرایا جاسکے ۔