گیارہ مئی کو صرف دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلہ ہوا تھا ‘ ثمینہ خالد گھرکی

جمعرات 25 ستمبر 2014 16:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی 2013ء کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پیپلز پارٹی کا موقف سچ ثابت ہو گیا ہے کہ گیارہ مئی کو صرف دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلہ ہوا تھا اور اتنی بڑی دھاندلی تو سب الیکشنوں کو بھی مال لیا جائے تو نہیں ہوئی ہو گی جتنی گیارہ مئی کو ہوئی تھی لیکن ہم نے اس کے باوجود ان رزلٹس کو صرف اور صرف اس لئے قبول کیا کہ ہم یہ چاہرے ہیں کہ ہر حال میں جمہوری سسٹم چلے حالانکہ اس کے لئے سب سے زیادہ قربانی پیپلز پارٹی نے دی ہے جسے ایک ملک گیر جماعت ہونے کے باوجود بھی ایک صوبے تھ محدود کر دیا گیا لیکن ہم نے جمہوریت کی خاطر اس نقصان کو بھی کھلے دلوں تسلیم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان سے بھی یہ کہتے ہیں کہ وہ بھی گیارہ مئی کی دھاندلی کو ایک ڈراؤنا خواب سمجھ کر بھول جائیں اور دھرنے کی ضد والی سیاست سے باہر نکل کر سسٹم کو چلنے دیں اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کریں ۔