ایران جوہری بم کا خفیہ دھماکہ کر چکا ہے، اسرائیل کا نکشاف

جمعرات 25 ستمبر 2014 17:20

ایران جوہری بم کا خفیہ دھماکہ کر چکا ہے، اسرائیل کا نکشاف

مقبوضہ یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے اپنے فوجی اڈے پارچین کو دھماکوں کے خفیہ تجربات کے لیے استعمال کیا ہے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس کے معاملات کو دیکھنے والی وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اطلاعات انتہائی قابل اعتماد ہیں تاہم وزارت نے اس بارے میں کوئی تفصیل یا وضاحت جاری نہیں کی ہے،اسرائیل کی طرف سے ان مبینہ خفیہ دھماکوں کی کوئی متعین تاریخ بھی نہیں بتائی گئی کہ ایران نے یہ جوہری تجربہ کب کیا۔

اسرائیل نے صرف یہ کہا ہے دھماکے 2000 اور 2001 میں دھماکوں کے لیے خفیہ جگہ تیار کرنے کے بعد کیے گئے۔ واضح رہے 2011 میں عالمی ادارے آئی اے ای اے نے بھی اسی طرح کی ایک رپورٹ دی تھی جس میں اس شک کا اظہار کیا گیا تھا کہ ''ہو سکتا ہے ایران نے خفیہ دھماکے کیے ہوں۔

(جاری ہے)

ایران جو کہ چھ بڑی طاقتوں امریکا، روس، چین، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے پچھلے 24 نومبر کو ایک ابتدائی معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔

البتہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے۔عالمی جوہری ادارے نے 2011 میں اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی تھی کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تحقیق سے متعلق پروگرام رکھتا تھا لیکن ایران پر دباو بڑھا تو اس نے 2003 میں اسے روک دیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے جن 12 پہلووں کو دیکھنے کی ضرورت ہے ان میں نہوٹران انیشی ایٹر بھی ہے، جس کی مدد سے جوہری بم کا دھماکہ کرنے کا کام لیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :