عبرانی سال نو منانے یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئے،
قبلہ اول کے گرد و نواح میں فلسطینیوں اور یہودیوں میں تصادم،ایک دوسرے پرسنگ باری
جمعرات 25 ستمبر 2014 19:02
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) اسرائیل میں عبرانی سال نو کے موقع پر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصٰی کا رخ کیا ہے جس کے بعد فلسطینی شہریوں اور یہودی انتہا پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجود فلسطینی شہریوں نے ان کی مزاحمت کی جس کے بعد قبلہ اول کے گرد وپیش کے مقامات میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے۔
دونوں فریق اس موقع پر ایک دوسرے پر سنگ باری کرتے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھ کر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز عبرانی سال کے اختتام کے موقع پر سورج غروب ہونے کے قریب یہودی آباد کاروں کا ایک گروپ نعرے لگاتا ہوا مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا، جس کی وجہ سے مسجد میں موجود فلسطینی مشتعل ہو گئے اور انہوں نے یہودیوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.