سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کابیٹا بھی داعش کے خلاف کارروائی میں شریک،داعش پر بمباری کی سعودی پائلٹوں کی تصاویر جاری،پائلٹس پرفخر ہے، شہزادہ سلمان

جمعرات 25 ستمبر 2014 19:02

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کابیٹا بھی داعش کے خلاف کارروائی میں شریک،داعش ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) سعودی عرب نے شام میں داعش کے خلاف عالمی اتحادیوں کی پہلی فضائی کارروائی میں حصہ لینے والے سعودی پائلٹوں کی تصاویر جاری کر دیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کی داعش کے کن علاقوں میں موجود ٹھکانوں کو سعودی بمبار طیاروں نے نشانہ بنایا۔سرکاری سعودی خبر رساں ادارے کی طرف سے جاری کردہ ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں سعودی ائیر مین ایک جیٹ طیارے کے سامنے سبز یونیفارم میں ملبوس ، مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ایک سعودی اخبار کے مطابق شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشنہ بنانے والے سعودی پائلٹوں میں سے ایک پائلٹ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے بیٹا بھی تھا۔واضح رہے ان فضائی حملوں کے دوران داعش اور القاعدہ کے درجنوں جنگجو ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی خبرساں ادروں کے مطابق داعش کے خلاف پہلی کارروائی میں شامل تمام سعودی پائلٹ بخیریت واپس پہنچ گئے ہیں۔

ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے اس کامیاب کارروائی کے بعد کہا کہ ہمارے پائلٹ بیٹوں نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے، ہمیں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر فخر ہے۔دریں اثناء شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں اردن، متحدہ عرب امارات، اور بحرین کی فضائیہ نے بھی حصہ لینے کی تصدیق کر دی ۔سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے پچھلے ماہ القاعدہ اور داعش کے حوالے سے کہا تھا ان دونوں کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، بلکہ یہ اسلام کی دشمن نمبر ایک تنظیمیں ہیں.

متعلقہ عنوان :