او جی ڈی سی ایل رواں مالی سال کے دوران تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں و پیداوار میں اضافے کے لیے 85 ارب روپے خرچ کرے گی

جمعہ 26 ستمبر 2014 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء)رواں مالی سال کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل) تیل وگیس کی تلاش کے نئے منصوبوں اور پیداوار میں اضافے کے لیے 85 ارب روپے خرچ کرے گی۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل حکام کے مطابق دوران سال کمپنی تیل وگیس کی تلاش کے لیے 19 نئے کنویں کھودے گی جبکہ دیگر 15 کنووٴں کا ترقیاتی کام مکمل کیا جائے گا۔ او جی ڈی سی ایل ملک میں تیل وگیس کی تلاش اور پیداوار کے حوالے سے نمایاں کمپنی ہے جو تیل وگیس کی ملکی پیداوار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے تاکہ مقامی ضروریات کی تکمیل کے لیے درآمدات پر انحصار کو کم سے کم کیا جاسکے، جس کے پیش نظر رواں مالی سال کے دوران کمپنی نے اپنے اہداف کو وسعت دی ہے اور اس کے لیے 50 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا ہے۔