پی آئی اے میں جعلی تعلیمی اسناد کے الزامات میں پشاور سٹیشن میں سینئر فلائٹ سٹیورڈ سمیت دو اہلکار ملازمت سے برطرف

جمعہ 26 ستمبر 2014 17:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) پی آئی اے میں جعلی تعلیمی اسناد کے الزامات میں پشاور سٹیشن میں سینئر فلائٹ سٹیورڈ سمیت دو اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔ جبکہ پشاور ڈویژن میں مزید ملازمین کو بھی برطرف کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ اوران کے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے پشاور میں لیگل ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے اب تک ہونے والی پیش رفت کے بار ے میں رپورٹس جلد سے جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق سینئر فلائٹ سٹیورڈ لیاقت علی خان کے جعلی تعلیمی اسناد کے الزامات میں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے جبکہ سیکورٹی گارڈ حبیب الرحمان کو بھی ملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔جنرل منیجر ایچ آر فلائٹ سروسز ندیم خان کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں او ر ڈیپارٹمنٹس کو اس حوالے سے باقاعدہ طور پر مراسلہ ارسال کیا گیا ہے برطرف ہونے والے دونوں ملازمین کے میڈیکل الاؤنسز اوردیگر الاؤنسز بند کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :