کتاب ”فیضان بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ“ منظر عام پر آگئی،دعوت اسلامی

جمعہ 26 ستمبر 2014 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء)تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے ترجمان کے مطابق دعوت اسلامی کی مجلس المدینة العلمیہ کی جانب سے حضرت بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی سیرت پرمفصل اور عام فہم الفاظ پر مبنی کتاب بنام”فیضان بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ “ منظر عام پر آچکی ہے ۔

(جاری ہے)

75صفحات پر مشتمل اس کتاب میں بابا بلھے شاہ کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔نیز بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی نصیحتیں بھی تحریر کی گئی ہیں ۔کتاب میں شریعت وطریقت کے بارے میں اہم اور مفید مواد تحریر ہے ۔یہ کتاب دعوت اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے بآسانی ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتا ہے ۔