پنجاب یونیورسٹی نے4امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

جمعہ 26 ستمبر 2014 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) پنجاب یونیورسٹی نیعنبرین جمروز دختر محمدجمروز خان کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے”حدت پسند آرکیان پائیروبیکولم کیلیڈیفانٹس کے ریورس گائیریز کا مطالعہ“ کے موضوع پر،محمد خالد محمود ولد عبدالمجید کوریاضی کے مضمون میں ان کے”غیر مسلسل ترسیم کے ڈھانچے اور مقناطیسی علم اعداد“کے موضوع پر ،ذوالفقار علی ولدسادات علی کوارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے”تغیر شدہ ٹائیٹینم ڈائی آکسائیڈ نینو فو ٹو کیٹالسٹ کی تخلیق اور تخصیص برائے ٹریٹمنٹ ٹیکسائیل ڈائز“کے موضوع پراورعابدہ رحمان خان دخترمحمد صادق خان کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے”پاکستان کے سرکردہ انگریزی روزناموں کے صفحہ اول پر سیاسی خبروں کا احاطہ(روزنامہ ڈان اور دی نیشن:2001)تا(2006 “کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :